آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ تین سالوں سے مسلسل شکست کھانے والی اپوزیشن آج کےمشترکہ اجلاس کے بعد مزید بکھر جائے گی، بلکہ آج شکست کے بعد اپوزیشن کے بکھرنے کا عمل مزید تیز ہوجائے گا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج پیش کئے جانے والے بلز میں سے 2 بلز انتہائی اہم ہیں، جس میں ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل جبکہ دوسرا سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں قوانین کی منظوری کیلئے وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ سے پرعزم رہے ہیں اور آج بیرون ملک مقیم پاکستانی گواہ ہیں کہ ان کے حقوق کی دفاع کیلئے صرف ایک ہی جماعت کھڑی ہے جو کہ تحریک انصاف ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انشاللہ آج پارلیمان اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت کا قانون پاس کر کے تحریک انصاف ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی، الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔
انشاللہ آج پارلیمان اوْورسیز پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت کا قانون پاس کر کے تحریک انصاف ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی، الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 17, 2021