وزارت خزانہ کی جولائی سے مارچ کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری

28  اپریل‬‮  2022

وزارت خزانہ نے جولائی سے مارچ کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی معاشی کارکردگی رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ 2021-22ء تک 4383 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔ نان ٹیکس آمدن 982 ارب روپے رہی جبکہ  گزشتہ مالی سال جولائی سے مارچ تک نان ٹیکس آمدن  1227 ارب روپے تھی۔

جولائی سے مارچ تک حکومتی اخراجات  8429 ارب روپے رہے۔  2118 ارب روپے سود اور قرض واپسی پر ادا کیے جبکہ گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں قرض اور سود پر 2103 ارب روپے ادا کیے تھے۔ دفاعی اخراجات 881 ارب روپے رہے۔

جولائی سے مارچ کے دوران بجٹ خسارہ 3165 ارب روپے رہا جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی سے مارچ بجٹ خسارہ  2064 ارب روپے تھا۔  نوماہ میں 395 ارب روپے پنشن کی مد میں  ادا  کیے گئے۔ گزشتہ مالی سال میں جولائی سے مارچ تک پنشن پر 329 ارب روپے خرچ  کیے گئے تھے۔ جولائی سے مارچ کے دوران سبسڈی کی مد میں 575 ارب روپے خرچ ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں سبسڈی پر 204 ارب روپے خرچ کیےگئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved