جانبداری کے الزامات کا نوٹس، الیکشن کمیشن عمران خان کو کیا سزا دے سکتا ہے؟

28  اپریل‬‮  2022

وفاقی وزیر قانون اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے عمران خان کو 6 ماہ قید، جرمانہ اور نااہلی کی سزا سنا سکتا ہے۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ عمران کے خلاف الیکشن کمیشن عمران خان کیخلاف توہین عدالت کے الزام میں کارروائی کرسکتا ہے، جس کے نتیجے میں انہیں 6 ماہ قید ہو سکتی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی چیئرمین نا اہل بھی ہوسکتے ہیں اور ان پر  جرمانہ بھی عائد  کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں ن لیگ کا ایجنٹ قرار دیا تھا، اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقاریر میں الزمات کا نوٹس لیتے ہوئے عمران خان کے الیکشن کمیشن کیخلاف بیانات کا پیمرا سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved