مسجد نبوی ﷺ میں حکومتی وفد کیخلاف چور چور کے نعرے، ن لیگ کا ردعمل سامنے آ گیا

28  اپریل‬‮  2022

روضہ رسول ﷺ پر حکومتی وفد کو دیکھ کر پاکستانیوں کی جانب سے چور چور کے نعروں پر مسلم لیگ ن کا موقف سامنےآ گیا ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے مائینڈ سیٹ نے آج روضہ رسولﷺ  کی جس طرح بے حرمتی کی ،قابل مذمت ہے، مٹھی بھر افراد کے فعل نے پوری عالم اسلام میں پاکستانیوں کا نام بدنام کیا، جمعرات کوروضہ رسول ﷺ پر پیش آنے والے واقعے پررد عمل میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے پھیلائے ہوئے شر نے روضہ رسولﷺ کے تقدس کو پامال کیا،محبت، امن اور سلامتی کی جگہ کو سیاست کے لئے استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے اس فتنے کو معاشرے کے ہر ذی شعور شخص نے سخت ناپسند کیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جھوٹ اور بہتان پر مبنی عمران ازم جیسے فتنے کو روکنا ہوگا۔ورنہ عالم اسلام میں ہماری جگ ہنسائی ہوگی۔آج جس طرز عمل کا مظاہرہ کیا گیا یہ نہ اسلام کی تعلیم ہے اور نہ پاکستان کی تہذیب۔ یہ صرف عمران ازم ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے خیالات کو شہ دینے والوں کا بھی قوم کو محاسبہ کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ آج مدینہ منورہ میں شہباز شریف وفد کے ہمراہ پہنچے تو وہاں موجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ان کا پیچھا کیا، اور  ان کا استقبال چور چور کے نعروں سے کیا۔شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب کو دیکھتے ہی لوگوں نے نعرے لگائے،جبکہ اس دوران شہباز شریف کی گاڑی کو گارڈز نے گھیرے  میں لئے رکھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved