سحری کے وقت ہوٹل میں کیا واقعہ پیش آیا؟ قاسم سوری نے ویڈیو بیان جاری کر دیا

29  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں ہوٹل پر سحری کے وقت پیش آئے واقعے پر قاسم سوری نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل میں سحری کے لیے بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک ہی چند لوگ آئے اور حملہ کر دیا۔سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ٹیبل پر لوگ بیٹھے ہوئے تھے جن میں خواتین بھی موجود تھیں، وہاں موجود لوگوں نے ردعمل دیا، ان کے خلاف نعرے لگائے اور ان کو کرسیاں ماریں۔

انہوں نے مزید کہا یہ سمجھتے ہیں ہوٹلوں میں جاکر بدمعاشی کریں گے، ہوٹل میں بیٹھے لوگوں نے ردعمل دیا جس پر حملہ کرنے والوں کو بھاگنا پڑا۔قاسم سوری نے کہا کہ پاکستان بدل چکا ہے، لوگ ان کے چہرے پہچان چکے ہیں، یہ خود غلام ابن غلام ہیں، میرے جیسے آدمی کا کیا بگاڑ سکتے ہیں۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ یہ بدمعاشوں کی حکومت آ چکی ہے، سرکاری گاڑیوں میں آکر دندناتے پھر رہے ہیں، لوگوں پر حملے کر رہے ہیں، اس طرح کے حملے شروع کیے تو عوام آپ کو جینے نہیں دیں گے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ ان کو سمجھ میں آ جانا چاہیے کہ بدمعاشیاں ملک قبول نہیں کر سکتا، عوام باشعور ہو چکے ہیں، ان لٹیروں سے حقیقی آزادی چاہتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved