مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعہ پر فواد چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آگیا

29  اپریل‬‮  2022

سابق وزیر اطلاعات و رہنما تحریک انصاف فوادچوہدری نے مسجدنبویؐ میں حکومتی اراکین کے خلاف لگنے والے چور چور کے نعروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کے نفرت کا سمندر ان کو بہا کر لے جائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ حیران ہوں یہ لوگ حکومت میں ہیں اورعوام کا ردعمل دیکھ لیں لوگوں کوان کی شکلوں سے نفرت ہے لیکن ان میں احساس نہیں۔
فوادچوہدری نے کہا کہ مسجدنبویؐمیں بھی ان کواحساس ہو گیا ہو گا کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں لوگوں نے مسجدنبوی ؐ میں بھی ان کا پیچھا کیا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں میں شدید غصہ ہے اس نظام کا حصے بننے والوں کے خلاف عوام میں سخت نفرت پائی جاتی ہے یہ نفرت کا سمندر ان لوگوں کو بہا کر لے جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved