وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے تو وہ ہر چیز کیلئے تیار ہوتا ہے، میرا مخالف جو بھی کرے گا، میں اس سے بہتر کروں گا۔
آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے آج پیش ہونے والے بلز کے حوالے سے اراکین کو اعتماد میں لیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس قانون سازی میں میرے کوئی ذاتی مقاصد نہیں، ملک کا مستقبل شفاف جمہوریت اور شفاف انتخابات سے جڑا ہے، آپ یاد رکھیں کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کی بنیاد رکھنے میں آپ کا کردار ہوگا، انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کے مسائل سے آگاہ ہوں، انشاء اللہ جلد سب کی شکایتیں دور کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اس ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں بھی ووٹ کا حق ضرور ملنا چاہیے۔
اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کی راہداریوں میں صحافی نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ آپ اتنی ملاقاتیں کررہے ہیں کوئی پریشانی تو نہیں؟ جس پر وزیراعظم عمران خان نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کس سے ملاقاتیں کررہا ہوں؟
صحافی نے وزیراعظم سے دوبارہ سوال کیا کہ اپوزیشن کہتی ہے آج آپ کو سرپرائز ملے گا، جس پر وزیراعظم نےصحافی کو جواب دیا کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کیلئے تیار ہوتا ہے، میرا مخالف جو بھی کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا۔
وزیراعظم صاحب آپ اتنی ملاقاتیں کررہے ہیں کوئی پریشانی تو نہیں؟ صحافی کا سوال
کس سے ملاقاتیں کررہا ہوں؟ وزیراعظم کا جواب
اپوزیشن کہتی ہے آج آپکو سرپرائز ملے گا، صحافی کا سوال
جو بھی مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا، وزیراعظم عمران خان pic.twitter.com/KhMCU5lACJ
— Abdul Qadir (@AbdulqadirARY) November 17, 2021