سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ایم این اے علی حیدر گیلانی کی ناہلی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی درخواست الیکشن کمیشن نے خارج کر دی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کے خلاف دائر تمام درخواستیں خارج کر دیں گئیں ہیں۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے ہیں جس کی 20 سماعتیں ہوئیں اور 12 بار التواء کی درخواستیں کی گئیں۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ مختلف فورمز پر کہا گیا اس کیس پر ایک سال سے فیصلہ محفوظ ہے تاہم کیس کافیصلہ ایک ماہ بھی محفوظ نہیں رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سماعت مکمل ہونے پر 5 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ چیف الیکشن کمشنرکی زیر صدارت تین رکنی بینچ نےمحفوظ فیصلہ سنایا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے علی حیدر گیلانی، فہیم خان اور کیپٹن جمیل کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔