وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے انسدادِ منشیات شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ ہم کسی پر جھوٹے مقدمات بنانے کے حق میں نہیں ہیں۔
شاہ زین بگٹی نے ٹوئٹر پرسورہ الحجرات کی آیت کا ترجمہ’ اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز پر اونچی نہ کرو اور ان کے حضور زیادہ بلند آواز سے کوئی بات نہ کہو جیسے ایک دوسرے کے سامنے بلند آواز سے بات کرتے ہو کہ کہیں تمہارے اعمال بربادنہ ہوجائیں اور تمہیں خبرنہ ہو’ بھی شیئر کیا۔
#توہین_مسجد_نبوی_نامنظور pic.twitter.com/5rxTmxH9JE
— Nawabzada Shahzain Bugti (@ShahzainBugti3) April 29, 2022
مشیر برائے انسدادِ منشیات شاہ زین بگٹی نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری حکومت نے واضح کہا تھا کہ ہم کسی کے لیے انتقامی کارروائی نہیں کریں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے انسدادِ منشیات نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف جھوٹے منشیات کیس بنانے کی مکمل تحقیقات ہوں گی۔
شاہ زین بگٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس نے بھی یہ منصوبہ انجینئر کیا اس تک پہنچیں گے اور اسے پبلک کریں گے ۔