سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ہمیں ڈرانا چاہتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلے سرگرم کارکنان کو ہراساں کیا اور اب قاسم سوری پر حملہ آور ہوگئے، میں اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکمران عوام کے ڈر سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، اب ان کے پاس واحد راستہ نئے الیکشن ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے ایف سکس میں کوہسار مارکیٹ کے مقامی ریسٹورنٹ میں مشتعل افراد کی جانب سے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور ان کے دوست پر نامعلوم افراد کا حملہ کیا گیا۔
قاسم سوری اور ان کے دوست سحری کیلئے ریسٹورنٹ میں موجود تھے کہ جتھے نے آتے ہی پہلے پی ٹی آئی اور قاسم سوری کے خلاف نعرہ بازی کی لغضات دی اور پھر تشدد کرنا شروع کردیا۔