آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ سمندرپار پاکستانی ہماری سروں کا تاج ہیں، انہیں ووٹ کا حق دینے پر کوئی اعتراض نہیں، صرف طریقہ کار پر بات کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ مشاورت نہیں کی۔
اپوزیشن لیڈر کے خطاب کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابراعوان کوانتخابی اصلاحات کابل پیش کرنے کو کہا، جس پر مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل پر حکومت سے بات کرنا چاہتی ہے، آپ سے درخواست ہے کہ اس بل کو موخر کر دیا جائے۔
مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابراعوان کی استدعا پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بل کو موخر کر دیا۔
یاد رہے کہ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے انتخابی اصلاحات سمیت 29 بلز ایوان میں پیش کرنے ہیں۔