لاہور ہائیکوٹ نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی نظر بندی کا حکم معطل کردیا۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی نظر بندی کے حکم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق سلیم شیخ نےمحمد خان بھٹی کی درخواست پر سماعت کی۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نےسیکرٹری پنجاب اسمبلی کی نظر بندی کا حکم معطل کردیا۔
عدالت نے پنجاب حکومت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ عدالت کی کوشش ہوتی ہے جو یہاں آئے اسے ریلیف دیا جائے، جس کو ریلف ملتا ہے وہ کہتا ہے عدالتیں ٹھیک کام کر رہیں، جسے ریلیف نہیں ملتا وہ کہتا ہے عدالتیں ٹھیک نہیں ہیں۔