حرمین شریفین میں نماز عید کی ادائیگی،سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ

29  اپریل‬‮  2022

سعودی وزات حج و عمرہ نے حرمین شریفین مسجد الحرام و مسجد نبویﷺمیں نماز عید کی اجازت سے متعلق حکم جاری کردیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز عید الفطر کیلئے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی اور تمام افراد دونوں مساجد میں نماز ادا کرسکتے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں داخلے کیلئے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں لیکن عمرے کی ادائیگی کیلئے ایپلیکیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔

دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں شہریوں سے 30 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved