کتنے پاکستانی گرفتار ہوئے ؟حرمین شریفین نے واضح کر دیا
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حرمین شریفین انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ مسجد نبوی واقعے میں ملوث 5افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
Haram Security Forces:
“The arrest of 5 people who attacked a woman and her companions of Pakistani nationality with abusive words while they were in the courtyard of the Prophet’s Mosque”
— Haramain Sharifain (@hsharifain) April 29, 2022
انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی کے صحن میں پانچ افراد نے پاکستانی خاتون اور ان کے ساتھیوں پر حملہ کیا اور غیر اخلاقی زبان کا استعمال کیا جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبوی میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کچھ افراد نے چور چور کے نعرے لگائے جب کہ اس نعرے بازی میں پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر بھی پیش پیش تھے۔