الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2021ء پاس ہونے کے بعد عمران خان کا 2015ءمیں کیا گیا ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے۔
عمران خان نے بطور پی ٹی آئی چیئرمین 2015ء میں ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف آخری بال تک سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے لڑے گی، ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے کوئی نہ کوئی رستہ نکالیں گے۔
PTI will fight to the last ball to get the right for overseas Pakistanis to vote & we will find a way so they can vote.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 26, 2015
آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے حکومتی بل پاس ہونے کے بعد پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ ٹویٹ شیئر کرتےہوئے کہا گیا کہ عمران خان نے قوم سے کیا وعدہ پورا کیا، یہ صرف پاکستان تحریک انصاف کی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جیت ہے۔
عمران خان نے قوم سے کیا وعدہ پورا کیا۔ یہ صرف پاکستان تحریک انصاف کی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جیت ہے۔#پاکستان_کی_ہوئی_جیت https://t.co/6zpD31QRC5
— PTI (@PTIofficial) November 17, 2021
وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کو بڑی تعداد میں صارفین شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
ایک صارف سید محمد مدنی نے کہا کہ پاکستان کی جیت ہوئی، وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔
#پاکستان_کی_ہوئی_جیت
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا pic.twitter.com/BsSA5VCNub— Syed Muhammad Madni سید محمد مدنی (@M1Pak) November 17, 2021
ایک اور صارف فیصل آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن میں بیٹھ کر وعدہ کیا تھا، آج حکومت میں آ کر پورا کردیا۔
شکریہ خان صاحب آپ نے آج اپنا وعدہ پورا کر دیا جو کہا تھا اپوزیشن میں وہ کر کے بھی دیکھایا حکومت میں 👏✌️#پاکستان_کی_ہوئی_جیت
— Faisal Afridi (@Faisalafridikn) November 17, 2021
ایک اور صارف لائبہ نے کہا کہ عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوایا۔
عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوایا pic.twitter.com/yALuiBRDyv
— layba (@LaaybaTariq) November 17, 2021
ایک اور صارف عاصم خان نے کہا کہ خان جو کہتا ہے وہ کر کے دکھاتا ہے۔
@ImranKhanPTI
جو کہتا ہے کر کے دیکھاتا ہے🔥
…❤🇵🇰 pic.twitter.com/nBszn2bkwR— Asim khan (@Adv_Asimkhan) November 17, 2021
ٹوئٹر صارف نیاز علی کا کہنا تھا کہ خان صاحب بہت شکریہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق کس نے دلوایا تھا۔
خان صاحب بہت شکریہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق کس نے دلوایا
— Niaz Ali 🇵🇰 (@niaz117) November 17, 2021