پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے ذریعے غنڈوں نے پنجاب ہاؤس پرقبضہ کرلیا۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ گورنر ہاؤس پر پنجاب پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت سے کہا کہ اجازت کے بغیر گورنر ہاؤس میں سیکڑوں پولیس اہلکار بھیجے گئے، گورنر ہاؤس پر انتظامی طور پر آئین شکنی کی گئی۔
گورنرہاؤس میں آج ہونے والی کسی سرگرمی کو گورنر کی اجازت حاصل نہیں ہے۔پنجاب کے نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہباز لاہور ہائی کورٹ کے حکم پرآج گورنر ہاؤس کے لان میں منعقد تقریب میں حلف اٹھائیں گے۔