عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع

30  اپریل‬‮  2022

سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ۔

گورنر پنجاب کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ عثمان بزدار کے استعفے کو مسترد کر دیا گیا ہے ۔ خط کے بعد سردار عثمان بزدار نے پنجاب سیکرٹریٹ میں   کابینہ کا اجلاس طلب کیا  تھا۔ پنجاب اسمبلی پہنچنے والے وزارء میں میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر مراد راس،میاں محمود الرشید،عنصر مجید نیازی، اخلاق احمد، باؤ رضوان حسین بہادر دریشک، محسن لغاری اور یاسمین راشد شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سردار عثمان بزدار نے کہا کہ استعفیٰ مسترد ہونے پر عہدے پر بحال ہو چکا ہوں ،  کیبنٹ اور قانونی ٹیم کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب سے متعلق سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ قانونی معاملہ ہے اس پر بات نہیں کر سکتا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کابینہ اجلاس کے بعد گورنر پنجاب کو اسمبلی توڑنے کا کہہ سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved