گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ گورنرہاؤس میرا گھر ہے اس میں کسی کو گھسنے نہیں دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ٹوئٹ کی ہے کہ ن لیگ کےغنڈوں نےگورنرہاؤس پرقبضہ کرلیاہے، یہ میرا گھر ہے اس میں کسی کو گھسنے نہیں دوں گا۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کیا ن لیگ والے چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کارکن وزیر اعظم ہاوس پرقبضہ کر لیں، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب اور کمشنر لاہور بد معاشی کرکے انتظامات کر رہے ہیں۔
گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی اجازت نہیں دی
نئی صورت حال میں غندوں کے ذور پر تقریب کا انعقاد مجرمانہ فعل ہے
انتظامیہ کو مسلسل وارننگ دی کہ اگر فوری طور پر گورنر ہاؤس خالی نہیں کرتے تو نتائج کے ذمہ دار چیف سکرٹری اور آئی جی پنجاب ہونگے
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) April 30, 2022
یاد رہے گورنرپنجاب سے پوچھے بغیر حلف برداری کے انتظامات کیےگئے ، انتظامیہ نے رات گئے گورنرہاؤس کے انتظامات سنبھال لیے اور گورنرہاؤس جانے والے راستے بند کرکے 1400پولیس اہلکار تعینات کردیئے۔