عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی حمزہ شہباز کے خلاف درخواست خارج کر دی

30  اپریل‬‮  2022

لاہور سیشن عدالت نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی  تشدد اور اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے معاملے پر اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی ۔

ایڈیشنل سیشن جج حافظ رضوان نے درخواست کا فیصلہ سنایا اور کہا کہ ایک ہی وقوعہ کے 2 مختلف مقدمات درج نہیں ہو سکتے، درخواست گزار بیان دینا چاہے تو پہلے سے درج مقدمے کے تحت مؤقف قلمبند کراسکتا ہے۔

سیشن عدالت لاہور نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی تشدد اور اسمبلی میں توڑ پھوڑ پر حمزہ شہباز ،(ن)لیگی ایم پی اے ،سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خارج کر دیا۔فیصلے کے مطابق پنجا ب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمہ پہلے ہی درج کیا جا چکا ہے ،پولیس تفتیش کر رہی ہے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی ،سپیکر پنجاب اسمبلی کے وکیل عامر سعید کی جانب سے موقف اپنایا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی ایما پر ن لیگ کے ایم پی ایز نے پرویز الٰہی پر تشدد کیا گیا لیکن پولیس مقدمہ درج نہیں کیا جا رہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved