وزیراعظم عمران خان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب نہیں کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اٹھ کراپنی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں، وزیراعظم رہائش گاہ روانگی سے قبل اپنے چیمبر میں بھی گئے جہاں انہوں نے اہم شخصیات سے ملاقات کی۔ یوں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے طے شدہ خطاب کئے بغیر جب وزیراعظم اپنی رہائش گاہ روانہ ہوئے تو مختلف قسم کی چہہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔
جس پر وزیراعظم آفس نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بعض مصروفیات کے باعث آج خطاب نہیں کریں گے۔