کراچی یونیورسٹی دھماکہ، یونیورسٹی سے طالب علم گرفتار

30  اپریل‬‮  2022

کراچی یونیورسٹی دھماکہ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ ،یونیورسٹی سے طالب علم گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور خودکش دھماکے میں ملوث سہولت کاروں کےخلاف کارروائی کےلیے تفتیش کاروں نے گزشتہ رات گلشن اقبال کے علاقے میں کارروائی کی جہاں سے ایم فل کے ایک طالب علم  کو حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حراست میں لیا گیا شخص جامعہ کراچی میں لیکچرزبھی دیتا تھا، ملزم کے زیراستعمال لیپ ٹاپ اور غیرملکی لٹریچر بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے،  تفتیش کاروں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کیا جس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے متعلق مواد بھی ملا ہے۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث افراد سوشل میڈیا سے رابطہ کرتے تھے۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں 26 اپریل کو ہونے والے خودکش حملے میں تین چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved