کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربرطانوی پارلمینٹ میں احتجاج، مشعال ملک کا بڑا ردعمل

30  اپریل‬‮  2022

کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربرطانوی پارلمینٹ میں احتجاجہو رہا ہے، مشعال ملک  کا بڑا ردعمل  سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیس اینڈ کلچر مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

مشعال ملک نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، برطانوی پارلمینٹ میں احتجاج ہورہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ وکی فورڈ کی جانب سے کشمیریوں کے قتل عام پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ خوش آئند ہے، وکی فورڈ نے آرٹیکل 370 کی بحالی پر بھی زور دیا، اینڈریو گیوین کی جانب سے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کے خلاف احتجاج پر وکی فورڈ اور اینڈریو گیوین کا شکریہ ادا کرتی ہوں، بھارت میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

چیئرمین پیس اینڈ کلچر مشعال ملک نے مزید کہا کہ عالمی دنیا بھی مقبوضہ کشمیر  میں جاری ظلم و ستم کا نوٹس لے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved