فرح خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا آفس سیل

30  اپریل‬‮  2022

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ نے فرح خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا آفس سیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی دوست فرح گجر کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا آفس سیل کردیا۔
فرح گجر مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) ہیں۔
ذرائع کے مطابق سوسائٹی کا آفس عدم ادائیگی پراپرٹی ٹیکس سیل کیا گیا ہے، آفس پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے نوٹس بھی آویزاں کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کے ذمہ 26491 روپے پراپرٹی ٹیکس ہے جو کہ ادا نہیں کیا گی۔
جبکہ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے ناصر بشیر کا کہنا ہے کہ جی میگنولیا ہاؤسنگ سوسائٹی کت خلاف کارروائی نقشہ اور بائی لاز کی خلاف ورزی پر عمل میں لائی گئی
جی میگنولیا ہاؤسنگ سوسائٹی کا آفس اسسٹنٹ کلکٹر درجہ اوّل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دستخط شدہ نوٹس کے ذریعے سیل کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved