حکومت کی عمران خان کیخلاف ایف آئی آر مسترد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مدینہ واقعے کے بعد حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ محمد نعیم نے فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں دائر کی ہے۔
درخواست میں مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے نعرے لگا کر مسجد نبوی کا تقدس پامال کیا اس لیے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔مسلم لیگ ن کے درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ ایسی حرکتوں سے اربوں مسلمانوں کے دل دکھی ہیں۔ درخواست میں سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وفاقی وزراء فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، پی ٹی آئی رہنما شیخ راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر چیکو، نبیل مسرت، اعجاز الحق، عمیر الیاس رانا عبدالستار، بیرسٹر عامر الیاس اور گوہر جیلانی کے ناموں کا ذکر کیا گیا ہے۔