وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

30  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر ابوظہبی، متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیرانصاف عبداللہ بن سلطان بن عود آل نعیمی نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑ وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات ہوگی، جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved