پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا ردوبدل کیا جا رہا ہے؟

30  اپریل‬‮  2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری مسترد کرتے ہوئے قیمتیں پہلی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا جائے اور عالمی منڈی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر نہ ڈالا جائے۔

وزیراعظم کے فیصلے کے بعد یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 اپریل 2022ء کی سطح پر برقرار رہیں گی، جس کے مطابق پٹرول 149.86 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 144.15 اور مٹی کا تیل 125.56 جبکہ لائٹ ڈیزل 118.31 روپے کی پرانی قیمتوں پر ہی فروخت کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved