خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں مقامی علماء نے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کل بروز اتوار عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرستان شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کی مقامی فقیران جامع مسجد کے مفتی شیر اکبر نے شوال کا چاند نظر آنے اور کل عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 9 افراد نے علمائے کرام کے سامنے چاند نظر آنے کی گواہی دی، جس کے بعد اتوار کو عید الفطر کے اعلان کا فیصلہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ افغانستان کی سپریم کورٹ نے ملک کے مختلف شہروں میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد کل بروز اتوار عیدالفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔