طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ہمسایہ ممالک اجتماعی طور پر کریں گے، وزیراعظم

21  ستمبر‬‮  2021

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہمسایہ اور دیگر ممالک کی مشاورت سے اجتماعی طور پر کریں گے۔ افغانستان میں اگر جامع حکومت نہ بنی تو خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ طالبان کی جانب سے انسانی حقوق کے تحفظ اور دہشت  گردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال نہ ہونے دینے کے وعدوں کی تکمیل پر منحصر ہے۔

سچ یہ ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ افغانستان کدھر جائے گا، آگے کیا ہونے والا ہے ہمیں اس کی فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ 20 سال کی جنگ کے بعد طالبان سے بڑی توقعات رکھنا بھی مناسب نہیں، طالبان کو وقت دینا چاہیے، انکے مستقبل کے متعلق کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔ طالبان خواتین کو قومی دھارے میں شامل کریں، اگر لڑکیوں کو سکول جانے اور تعلیم حاصل کرنے سے روکا گیا تو یہ غیراسلامی ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved