وزیر داخلہ کا سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا اعلان

1  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا سابق وزیرِ اعظم سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان فتنہ ہیں، انہیں بالکل گرفتار کیا جائے گا۔

 رانا ثناء اللہ نے کہا کہ روضہ رسول ﷺ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، جو بھی شہری کارروائی کے لیے آئے گا حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی۔رانا ثناء اللہ نے چیئرمین تحریک انصاف کو فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بالکل گرفتار کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا کبھی کسی نے چاند رات کو احتجاج کی کال دی ہے، لوگ چاند رات کو لوگوں کوگلے لگاتے ہیں، یہ شخص نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے کچھ لوگوں کو ڈی پورٹ کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved