پی ڈی ایم کا 6 مئی کو ملک بھر میں یوم حرمت رسول منانے کا فیصلہ

1  مئی‬‮  2022

پی ڈی ایم کا 6 مئی کو ملک بھر میں یوم حرمت رسول منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ میں نعروں کا معاملے پر پی ڈی ایم کا اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کے زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے نمائندے ورچوئلی شریک ہوئے۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 6 مئی کو ملک بھر میں یوم حرمت رسول منایا جائے گا، 6 مئی کو جمعہ کی نماز کے بعد ملک بھر میں اجتماعات ہوں گے، پی ڈی ایم کی صوبائی جماعتیں احتجاج کیلئے تیاریاں آج سے شروع کرے گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کی صوبائی جماعتوں کے اجلاس آج ہی بلائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ملکی سیاسی صورت حال اور مدینہ منورہ واقعے کے پیشِ نظر پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے اہم ورچوئل اجلاس آج بلایا گیا تھا۔
اجلاس میں مدینہ منورہ میں قومی قیادت کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق مشاورت ہوئی اور مدینہ منورہ واقعہ پر پی ڈی ایم احتجاج سے متعلق حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved