مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے آج عیدالفطر کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں شوال 1443ھ کا چاند نظر نہیں آیا، اس لئے عید الفطر 3 مئی 2022ء بروز منگل ہوگی اور رواں برس رمضان المبارک کے 30 دن مکمل ہوں گے۔
عیدکا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ پاکستان میں کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، کل تیسواں روزہ ہوگا اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔