کل عیدالفطر منانے والوں کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور کا بڑا بیان

1  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے ملک میں دو عیدوں  کے معاملے پر اہم بیان جاری کیا ہے۔

مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آزاد ادارہ ہے، ہم انہیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روئیت ہلال کمیٹی کو صرف درخواست کر سکتے ہیں کہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں پر غور کیا جائے، اور کسی شہادت کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کل عید منانے کے فیصلے کی مذمت نہیں کی۔

یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے کے باعث 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر سے 130 شہادتیں ملنے کے بعد کل سرکاری سطح پر عیدالفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved