مسجد نبوی ﷺ واقعے پر مریم اورنگزیب کا ردعمل سامنے آ گیا

1  مئی‬‮  2022

وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا مسجد نبوی ﷺواقعے پر بیان سامنے آیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسجد نبوی ﷺ  میں نعرے بازی اور بد تہذیبی کا منصوبہ عمران خان کی طرف سے تیار ہوا، یہ گھناؤنا فعل انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، ریاست مدینہ کے دعویدار عمران خان نے اپنی گندی سیاست کو حقیقی ریاست مدینہ تک پہنچایا، یہ فعل منظم منصوبہ بندی کے تحت انجام دیا گیا۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ وہ کون ہیں، عمران خان نے مسجد نبوی ﷺ  کے اندر ایک خاتون پر لوگوں کو بدسلوکی  پر اکسایا، یہ سب انہوں نے خود دیکھا کہ کس طرح منصوبہ بندی سے یہ سرگرمی انجام دی جا رہی تھی، لوگ ایک دوسرے کو اشارہ کر کے کہہ رہے تھے کہ کسے گالی دی جائے اور کسے ہراساں کیا جائے اور مل کر نعرے لگائے جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ گھناؤنا فعل ایسی جگہ پر انجام دیا گیا جہاں اونچی آواز میں بات کرنا بھی منع ہے۔ عمران خان صریحاً جھوٹ بول رہے ہیں کہ اس واقعہ کا ان سے کوئی تعلق نہیں، اس کی تمام منصوبہ بندی عمران خان نے کی، لوگوں کو مسجد کے مختلف حصوں میں نعرے لگانے اور گالم گلوچ کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved