خیبر پختونخوا میں آج عیدالفطر کے فیصلے پر اختلافات پیدا ہو گئے

1  مئی‬‮  2022

مفتی شہاب الدین پوپلزئی اور خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں آج عیدالفطر منانے کے فیصلے پر اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ ہزارہ تحریک نے مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے آج ہزارہ ڈویژن میں عید الفطر نہ منانے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے کے بعد 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔

صوبہ ہزارہ تحریک کے سربراہ سردار محمد یوسف نے اعلان کیا ہےکہ آج ہزارہ میں عید نہیں منائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ  ہزارہ میں عید مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق  3 مئی بروزمنگل کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی  کی جانب سے آج عیدالفطر کے اعلان کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر سے 130 شہادتیں ملنے کے بعد کل سرکاری سطح پر عیدالفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved