خیبر پختونخوا کی بڑی شخصیت نے صوبائی حکومت کے فیصلے کے برعکس آج عیدالفطر نہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے صوبائی حکومت کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے آج عیدالفطر نہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
قائم مقام گورنر خیبر پختونخوا مشتاق غنی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ہزارہ میں کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی عید الفطر 3 مئی کو ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پشاور میں عیدالفطر کا اعلان ہوا ہے، علماء کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے کے باعث 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے، جبکہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے آج عیدالفطر کے اعلان کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر سے 130 شہادتیں ملنے کے بعد کل سرکاری سطح پر عیدالفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔