آئندہ برس کیلئے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دے رہے ہیں، احسن اقبال

1  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم آئندہ سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دے رہے ہیں،سینئر پروفیشنلز کو 100 ملین روپے کے ہائی ٹیکنالوجی منصوبوں کی سفارشات پیش کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔

اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ قابل عمل منصوبہ ہونے کی صورت میں لاگت اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے، ایسے منصوبے کو آئندہ بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ٹیکنالوجی کے منصوبے جن کا ملک کو فائدہ ہو سکتا ہے، ان کی نشاندہی کریں، پاکستان کی تعمیر نو میں پوری قوم کی شمولیت ناگزیر ہے۔ ترقی کے منصوبے دفتروں کی بجائے عوامی شراکت سے بنائے جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved