پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو اٹک کی ضلعی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔
شیخ راشد شفیق کی پیشی کے موقع پر عدالت کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے، جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شیخ راشد شفیق عمرے کی ادائیگی کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے، اور انہیں اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز ہی شیخ راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ شیخ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری، شہباز گل، انیل مسرت، نبیل مسرت، جہانگیر چیکو، رانا عبدالستار، عامر الیاس بھی ملزم نامزد ہیں۔