گورنر پنجاب کے حلف لینے سے انکار کے پیش نظر حمزہ شہباز کا کابینہ کی تشکیل کے متعلق بڑا فیصلہ

2  مئی‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گورنر پنجاب کی برطرفی تک کابینہ کا تشکیل روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایک سینئر رہنما نے انکشاف ہے کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی زیرقیادت پنجاب کابینہ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دینے کیلئے بات چیت جاری ہے، تاہم گورنر کی برطرفی تک یہ عمل ایک دو ہفتے کیلئے مؤخر کیا جا سکتا ہے۔

لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ جب تک عمر چیمہ عہدے پر موجود ہیں، وہ یقینی طور پر پنجاب کی نئی کابینہ سے حلف نہیں لیں گے، اس لئے ہمیں مجبوراً عدالت سےرجوع کرنا پڑے گا۔ اس لئے ہم نےفیصلہ کیا ہے کہ عدالت کی دوبارہ مداخلت کے بجائے، اس مہینے کے وسط تک ان کی برطرفی تک انتظار کیا جائے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کی سمری 16 اپریل کو صدر عارف علوی کو بھیجی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved