امن کے دور میں حقیقی تربیت کسی بھی جارحیت ‏سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے، آرمی چیف

17  ‬‮نومبر‬‮  2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے امن کے دور میں حقیقی تربیت جارحیت سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے کھاریاں میں کورکی سطح کی تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمود نےاستقبال کیا۔

مشقوں میں فارمیشن کی ‏آپریشنل تیاریاں اور دفاعی و جارحانہ ٹاسک مکمل کئےگئے۔

مشقوں میں جدیدویپن سسٹم وی ٹی فورٹینک اور لڑاکا طیاروں کی سپورٹ شامل رہی۔ آرمی چیف نےجوانوں کی ‏تیاریوں اورپیشہ ورانہ مہارتوں کوسراہتے ہوئے وی ٹی فورٹینکوں کی شمولیت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار ‏کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امن کے دور میں حقیقی اور پیشہ وارانہ تربیت کسی بھی جارحیت ‏سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے آپریشنل ڈرلزکی مسلسل پریکٹس خطرات کاجواب دینےکی صلاحیت بڑھاتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved