عالمی جریدے کی رپورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے متعلق کہا گیا ہے کہ اتحادی حکومت دورے سے جواہداف حاصل کرنا چاہ رہی تھی اس میں ناکام رہی ہے۔
عالمی جریدے بلوم برگ اوردیگر عالمی ذرائع ابلاغ اور ماہرین اموار خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں سعودی حکام کی جانب سے موخرادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کا اعلان سامنے نہ آنا تشویشناک ہے کیونکہ یہ پاکستانی معیشت کیلئے بہت ضروری ہے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر رکھے ہیں ان میں بھی اضافے کیلئے حکومت پاکستان کی درخواست مسترد کی گئی ۔
حکومت پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے نیک تمناؤں کے علاوہ کچھ نہیں ملا، پاکستانی وفد کی زیادہ تر درخواستوں پر صرف غور کرنے کو کہا گیا، لہذا اس دورے سے جواہداف اتحادی حکومت حاصل کرنا چاہ رہی تھی اس میں ناکام رہی ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاک سعودی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے، علاوہ ازیں سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔