ن لیگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کیلئے ریاست کو مدعی بنانے کا عندیہ

2  مئی‬‮  2022

رہنماء مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان  ملک میں انتشاراور فساد پھیلا کر خون ریزی کرنا چاہتے ہیں، عمرانی فتنے کو ختم کرنے کیلئے ریاست کو مدعی بننا پڑے گا۔

آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا کہ روئیت ہلال کمیٹی عمران خان کی بنائی ہوئی ہے، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ سرکاری طور پر 2 عیدیں کی جائیں، عمرانی فتنہ اثر کررہا ہے جہاں ان کی حکومت ہے،  وہاں انہوں نے عید  کااعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل مسجد نبویﷺ کے واقعے پر دکھے ہیں، شیخ رشید کہتا رہا کہ جب ن لیگ کے لوگ جائیں گے تو واقعات ہونگے، عمران کابینہ کے لوگ کہتے رہے اور یہ دینی جذبات کو مجروح کرتے رہے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا  کہ عمران خان اب سازش کا چورن بیچنا بند کریں، عمرانی فتنہ ملک کیلئے تباہ کن ہوگا، یہ گھروں کو آگ کا ڈھیر بنانا چاہتا ہے۔ حکومت کی ذمے داری ہے کہ عمرانی فتنہ سازش جہاں تیار ہوئی اسے بےنقاب کیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved