پی ٹی آئی قیادت پر توہین مذہب کے مقدمات کیخلاف حکومتی اتحاد کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

2  مئی‬‮  2022

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے پی ٹی آئی قیادت پرتوہین مذہب کے مقدمات کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پرتوہین مذہب کے مقدمات تشویش ناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ماضی میں بھی میں نے ہمیشہ مذہب کے بطور ہتھیار استعمال کی مذمت کی ہے،  اب بھی اس کی مذمت کرتا ہوں اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کی مذمت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ توہین مذہب قانون کے غلط استعمال کو روکنا ہوگا، اس قانون کو بطور ہتھیار استعمال نہ کیا جائے، اور عقل سے کام لیا جائے۔

یاد رہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، شہباز گل اور شیخ رشید سمیت 150 افراد کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved