اداکارہ میرا کا بھی لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان

2  مئی‬‮  2022

پاکستان کی معروف اداکارہ میرانے لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا  نے کہا ہے  کہ سیاست دان اپنی سیٹ بچانے اور اپنے مفاد کیلئے لانگ مارچ کرتے جبکہ میں اپنی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے لانگ مارچ کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ عید کے بعد میں اور میرے ساتھی فنکار لاہور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے، جس میں شفقت بیگم ٹرسٹ کیلئے فنڈ اکٹھا کر کے غریب عوام کے لئے فری ہسپتال بناؤں گی۔

میرا کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی آخرت کیلئے یہ فلاحی کام کرنے کا ارادہ کیا ہے، میری خواہش ہے کہ میں  ایک سال کے اندر ہسپتال مکمل کروں، اس سلسے میں میری ساتھی فنکاروں سے بات ہو چکی ہے اور عید کے بعد ہم سب مل کر لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے اور ہسپتال کیلئے فنڈ اکٹھا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فنڈ ریزنگ کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں میں شو بھی کئے جائیں گے جس میں میں خود پرفارم کروں گی اور مجھے یقین ہے پاکستانی عوام اس نیک مقصد کو پورا کرنے کیلئے میرا بھرپور ساتھ دے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved