پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کیلئے بڑے پیمانے پر جلسوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف رواں ماہ پنجاب کے 6 شہروں میں جلسے کرے گی، جن میں میانوالی، جہلم ،اٹک، سیالکوٹ، فیصل آباد اور چکوال میں جلسے کئے جائیں گے۔
سیکرٹری اطلاعات پنجاب مسرت جمشید کے مطابق چھ مئی کو عمران خان آبائی علاقے میانوالی میں جلسہ عام منعقد کریں گے جس کے لیے سبطین خان فوکل پرسن مقررکئے گئے ہیں۔
دس مئی کو جہلم میں جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں فواد چوہدری فوکل پرسن ہونگے۔ عمران خان بارہ مئی کو اٹک میں جلسہ کرینگے، جس کے لیے طارق صدیق فوکل پرسن مقررکئے گئے ہیں۔
سابق وزیراعطم عمران خان چودہ مئی کو سیالکوٹ میں جلسہ عام کرینگے،جس میں عثمان ڈار فوکل پرسن ہونگے۔ عمران خان پندرہ مئی کو فیصل آباد میں جلسہ کرینگےجس کے لیے لطیف نذر فوکل پرسن ہونگے۔
انیس مئی کو چکوال میں جلسہ عام ہوگا جس کے لیے راجہ یاسر ہمایوں کو فوکل پرسن مقرر کیاگیاہے۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 8 مئی کو ایبٹ آباد میں بھی بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔