تحریک عدم اعتماد کے پس پردہ امریکی سازش، امریکہ سے بڑی گواہی آ گئی

2  مئی‬‮  2022

امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ نے اعتراف کیا ہے کہ عمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے میں امریکہ کا کردار تھا۔

امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ کا ٹی وی پروگرام میں کہنا تھا کہ پاکستان کو امریکہ مخالف پالیسیاں ختم کرنا ہوں گی،  یوکرین کی حمایت کرنا ہو گی، اور روس کی مذمت کیساتھ دوطرفہ معاہدے بھی ختم کرنا ہوں گے۔

امریکی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ پاکستان کو چین کیساتھ دوطرفہ تعلقات بھی کم کرنا ہوں گے، جس کی وجہ سے عمران خان کی حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے ختم کیا گیا۔

یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتامد کے پس پردہ امریکی سازش ہے، ہمیں اس کے متعلق لکھ کر دھمکی دی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سازش میں ہمارے اپنے لوگ بھی کچھ جانے میں اور کچھ انجانے میں اس سازش کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم نے دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف سمیت ملک کی دیگر بڑی شخصیات کو بھی ارسال کیا تھا، اور پی ٹی آئی نے اس مراسلے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved