پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں فی تولہ سونےکی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ایک لاکھ 32 ہزار روپے پر برقرار ہے ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ 13 ہزار 169 روپے پر برقرار ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی کے بعد 1879 ڈالر ہو گئی ہے۔