پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جو بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 کروڑ آبادی کے حامل ملک کے منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر کٹھ پتلی وزیراعظم کو لایا گیا، کیا امریکہ کے اس اقدام سے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو تقویت نہیں ملی؟
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں فرمانبردار اور کٹھ پتلی وزیراعظم کا خواہاں تھا، اور پاکستان کے یورپین وار میں غیر جانبدارانہ کردار سے خائف تھا، سازش کے تحت کرپٹ ترین آدمی کو وزیراعظم بنایا گیا ہے، ان کو اس لیے لایا گیا کہ یہ پاکستان کے مفادات کے خلاف امریکہ کی باتیں مانیں گے، امریکا کی جنگ میں شرکت کرکے ہم نے اپنے لوگوں کو شہید کرایا، امریکی جنگ لڑ کر پاکستان کو کیا فائدہ ہوا؟
My question for the Biden Administration: By indulging in a regime change conspiracy to remove a democratically elected PM of a country of over 220 mn people to bring in a puppet PM, do you think you have lessened or increased anti-American sentiment in Pakistan?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 2, 2022
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے سب کو آگاہ کیا کہ ہماری حکومت بیرونی سازش کے تحت ہٹائی گئی، ہم نےمراسلہ قوم کے سامنے رکھا، صدر مملکت، چیف جسٹس سب کو مراسلہ بھیجا اور بتایا کہ پاکستان کی حکومت کیخلاف سازش کی جا رہی ہے۔ موجودہ وزیراعظم نے کہا یہ مراسلہ جھوٹا ہے، آج سب مان رہے ہیں، امریکہ میں پاکستانی سفیر کے پیغام کے بعد چیف جسٹس کا یہ فرض ہے کہ وہ کمیشن بنائیں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مراسلے پر کمیشن بنایا جائے اور اس کی اوپن سماعت ہو، تحقیقات ہوں گی تو پتہ چلے گا کس کس نے ملک کے ساتھ غداری کی؟
حکومت کی تبدیلی کی اس امریکی سازش، جوواشنگٹن میں ہمارےسفیرکےامریکی محکمۂ خارجہ کےافسر”Lu“کی دھمکیوں پرمشتمل خفیہ مراسلے سےیکسرواضح تھی،کی تصدیق کےبعدیقیناًچیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داری ہےکہ اس سازش میں کارفرماعناصرکی نشاندہی کیلئےکمیشن بنائیں+کھلی سماعت کااہتمام کریں!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 2, 2022
انہوں نے ہم پر کیسز بنائے اصل میں ان پر غداری کے کیسز چلنے چاہئیں، یہ قوم اللہ کے سوا کسی کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہے، آج چاند رات کو سب کو جھنڈے لے کرپاکستان کی آزادی کیلئے نکلنا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ نے اعتراف کیا ہے کہ عمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے میں امریکہ کا کردار تھا۔