سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے سیاسی مقدمات کے باوجود وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی کہ یہ مجھ پر کیسز بنائیں گے، میں ایک کیس میں ضمانت کراوں گا تو یہ دوسرا کیس بنا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان غداروں کی امپورٹڈ حکومت جلد ختم ہو جائے گی، یہ غدار مجھ پہ کیس پر کیس بنائیں گے، کیونکہ جنہوں نے ملک کیساتھ غداری کر دی، ان سے یہی توقع کی جا سکتی ہے۔
میں آج واپس پاکستان آ رہا ہوں۔ یہ جانتے بوجھتے کہ یہ ایک بعد دوسرا کیس بنائیں گے۔ ایک میں ضمانت لیں گے تو دوسرا تیار ہوگا۔
میں انشاللہ خان کے ساتھ مشکل وقت میں پوری وفاداری نبھاؤں گا- @SHABAZGIL #الیکشن_کراو_پاکستان_بچاو pic.twitter.com/JzgExaHL1S
— PTI (@PTIofficial) May 3, 2022
شہباز گل نے کہا کہ میرا ننھیال باجوہ اور دھدیال گل ہے، میں ان کے کیسز کے باوجود وطن واپس آ رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر گھرانے کی طرح ہمارے گھر میں بھی پہلی چیز وفاداری سکھائی جاتی ہے، میں خان کے ساتھ مشکل وقت میں پوری وفاداری نبھاؤں گا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف خان کے ساتھ وفاداری کا مطلب پاکستان کے ساتھ وفاداری ہے۔