گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز، وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر قائدین کو آئین پاکستان کی کتاب تحفے میں بھیجی ہے۔
گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی آئین پاکستان کی کتاب کا تحفہ بھجوایا ہے۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ آئین پڑھے بغیر احمقانہ بیان دینے والے لیڈروں کو کتاب کا تحفہ بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رہنما آئین پڑھے بغیر بلا وجہ غصہ کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں عمر سرفراز چیمہ نے عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف، راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال، قمر زمان کائرہ، خورشید شاہ، مریم اورنگزیب، شیری رحمٰن اور یوسف رضا گیلانی کو بھی آئین پاکستان کی کتاب بھیجی ہے۔