وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ایف بی آر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولیاں کیں لیکن چیئرمین ایف بی آر کو ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے اعتراف کیا کہ رضا باقر غیر معمولی قابل آدمی ہیں، بہترین کام کیا اور اب انہیں بھی ہٹا دیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء فواد چوہدری حکومتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا مجھے خوشی ہے کہ رضا باقر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، ان جیسے پروفیشنل شخص کی موجودہ کرپٹ حکومت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ مزید کہا کہ امید ہے رضا باقر عمران خان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کا اثاثہ ثابت ہوں گے۔
Very happy for Raza Baqir that he has been removed, a professional like him has no place in Darnomics of #CrimeMinister he will be an asset for Pak once Imran Khan returns to power Inshallah…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 3, 2022
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔